Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بارش سے متعلق واقعات میں جملہ 347 اموات

بارش سے متعلق واقعات میں جملہ 347 اموات

حکومت تاملناڈو کی جانب سے امداد و باز آبادکاری کے اقدامات
چینائی ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تاملناڈو میں گذشتہ ماہ اکٹوبر سے اب تک بارش سے متعلق واقعات میں تقریبا 347 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریاستی حکومت نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ یکم اکٹوبر سے اب تک 347 انسانی جانیں ضائع ہوگئیں ۔ جب کہ 17.64 لاکھ افراد کو بچالیا گیا اور 6605 افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ۔ دریں اثناء حکومت نے متاثرین کی باز آبادکاری کے اقدامات میں تیزی پیدا کردی ہے بتایا ہے کہ 1.28 کروڑ غذائی پیاکٹس تقسیم کئے گئے اور 1.11 لاکھ خاندانوں میں امداد کی تقسیم کے لیے 67.47 کروڑ روپئے جاری کردئیے گئے ہیں ۔ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ فوج کے 2 کالم ، این ڈی آر ایف کی 48 ٹیمیں ، بحریہ اور ساحلی گارڈس کے 400 اہلکار انڈین ایر فورس کے 5 ہیلی کاپٹرس کو بچاؤ اور امدادی کاررائیوں کے لیے طلب کیا گیا تھا جب کہ 590 ٹن دودھ کا پاوڈر تقسیم اور خواتین کو 4.05 لاکھ سینٹری نپکن سربراہ کئے گئے ۔ واضح رہے کہ شمال مشرقی مانسون کی دھواں دھار بارش سے ریاست میں بالخصوص چینائی کانچی پورم ، تریولورو اور کڈلورو میں زبردست تباہی مچادی تھی ۔ چیف منسٹر جیہ للیتا جنہوں نے قبل ازیں 8,148 کروڑ کے نقصانات کا تخمینہ لگایا تھا ۔ مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ ناقابل بیان تباہ کاریوں کے پیش نظر حالیہ بارش اور سیلاب کو قومی آفات سماوی قرار دیا جائے اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ مکانات اور گاڑیوں کے خریداروں سے قرضوں کی وصولی پر امتناع اور متاثرین کو بلا سودی قرضے فراہم کئے جائیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT