Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بارش نہ ہونے سے دھان کی کاشت کو کافی نقصان

بارش نہ ہونے سے دھان کی کاشت کو کافی نقصان

میدک کے 46 منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے کسانوں کا مطالبہ
سنگاریڈی 9 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں موسم خریف کے دوران کسانوں کی جانب سے فصلوں کو اُگانے کیلئے اقدامات کئے گئے تھے لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ضلع کے کئی تالابوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ کسانوں کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں بارش کا اوسط کافی کم تھا جس کی وجہ سے ضلع میں دھان کی کاشت کو کافی نقصان ہوا ہے اور کئی مقامات پر بورویلس کے ذریعہ کاشتکاری کی گئی لیکن زیرزمین سطح آب میں کمی واقع ہوجانے کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع میں موسم خریف کے دوران 4.50 لاکھ ہیکٹر اراضی پر کاشت کی جاتی تھی لیکن 3.20 لاکھ ہیکٹر اراضی پر کاشت کی گئی۔ 86 ہزار ہیکٹر اراضی پر دھان کی کاشت ہونا چاہئے تھا لیکن صرف 18 ہزار ہیکٹر پر دھان کی کاشت کی جارہی ہے جس میں سے 8 ہزار دھان کی کاشت پانی نہ ملنے کی وجہ سے نقصان میں ہے۔ 21 ہزار ایکٹر پر مونگ کی کاشت کی گئی جس میں بھی نقصانات بتائے جارہے ہیں۔ سویابین، مکئی اور جوار کو بھی نقصان بتایا جارہا ہے۔ ضلع میں موسم خریف کے دوران 676 ایم ایم بارش ہونی چاہئے تھی لیکن اب تک صرف 424 ایم ایم بارش ریکارڈ کی۔ اس طرح ضلع میں 39 ایم ایم بارش ہونا بتایا جارہا ہے۔ کسانوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ضلع میدک کے تمام 46 منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے کسانوں کے لئے راحت کاری اقدامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT