Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش نہ ہونے پر کیا سورج کے خلاف مقدمات؟

بارش نہ ہونے پر کیا سورج کے خلاف مقدمات؟

وزیر اعظم، مرکزی وزراء اور چندرا بابو پر مقدمات کے اندراج پر وینکیا نائیڈو کا ردعمل
حیدرآباد /9 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس کی جانب سے آندھرا پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی، چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو اور خود ان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کرانے کے خلاف ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ بارش نہ ہونے پر کیا سورج کے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین بھی بشمول سونیا گاندھی، آندھرا پردیش کانگریس کے صدر این رگھوویرا ریڈی اور کانگریس کے دیگر قائدین کے خلاف آندھرا پردیش کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروا رہے ہیں۔ انھوں نے کانگریس کے اس اقدام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش تقسیم کے بل میں کانگریس کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری ہو رہی ہے، لیکن آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے مرکزی حکومت کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے میں تکنیکی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی صرف سیاسی مفادات اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے مقدمات درج کرا رہی ہے، جب کہ بی جے پی قائدین جوابی کارروائی کے طورپر ریاست کو بے سمت تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT