Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش کا امکان، عہدیداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

بارش کا امکان، عہدیداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری راجیو شرما نے مختلف محکمہ جات کے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی ہیکہ وہ بارش کے امکان کے پیش نظر مزید دو دن چوکنا رہیں۔ جمعہ کی صبح تباہ کن بارش کے بعد یہ ہدایت دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو مخدوش عمارتوں اور غیرمجاز تعمیرات سے متعلق خبردار کیا ہے اور فوری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے خصوص کر سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT