Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش کی تباہ کاریاں گورنر نے راحت کاموں کی جائزہ لیا

بارش کی تباہ کاریاں گورنر نے راحت کاموں کی جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے شہر حیدرآباد میں گذشتہ دن طوفانی ہوا و بارش سے پیش آئیں تباہ کاریوں کے سلسلہ میں جاری راحت و باز آبادکاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے فون نمبر 100 ڈائیل کر کے تمام عہدیداروں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے اور ہنگامی حالات سے واقف کروانے کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا اور اس کنٹرول روم کا نمبر 100 رکھا گیا اور شہریان حیدرآباد سے کسی بھی حالات وغیرہ کے لیے فون نمبر 100 پر ڈائیل کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔ لہذا اس صورتحال میں خود گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر نرسمہن نے آج راست طور پر فون نمبر 100 ڈائیل کر کے جاری باز آبادکاری کاموں کا جائزہ لیا جیسے ہی گورنر کا فون وصول ہوا کنٹرول روم سے انہیں مثبت ردعمل حاصل ہوا ۔ تب عہدیداران متعلقہ بالخصوص کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے گورنر مسٹر نرسمہن سے بات چیت کی اور تفصیلات سے واقف کروایا ۔ گورنر نے جی ایچ ایم سی کنٹرول روم کارکردگی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے طوفانی بارش سے ٹوٹ کر گرجانے والے درختوں کو کاٹ کر فی الفور راستوں سے ہٹا دینے اور برقی منقطع ہوئے علاقوں میں فوری طور پر برقی سربراہی کو بحال کرنے کی عہدیداران متعلقہ کو ضروری ہدایات دیں ۔۔

مسٹر دانا کشور منیجنگ ڈائرکٹر محکمہ آبرسانی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے آج دو آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے اور احکامات کی روشنی میں مسٹر دانا کشور ضلع کلکٹر کھمم کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بحیثیت منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ حیدرآباد تعینات کرتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر محکمہ بلدی نظم کی بھی مکمل ذمہ داری تفویض کی گئی اور مسٹر ڈی ایس لوکیش کمار آئی اے ایس کا تبادلہ کر کے بحیثیت ضلع کلکٹر کھمم مقرر کیا گیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی پالیرو کے لیے منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات سے عین قبل کانگریس قائدین کی شکایت پر مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں ضلع کلکٹر کھمم مسٹر لوکیش کمار اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع کھمم مسٹر شاہ نواز قاسم کا تبادلہ کردیا گیا تھا ۔ تاہم مسٹر لوکیش کمار کو دوبارہ ضلع کلکٹر کھمم تعینات کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT