Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بارش کے بعد آٹو ڈرائیور برقی زد میں آکر فوت

بارش کے بعد آٹو ڈرائیور برقی زد میں آکر فوت

حیدرآباد۔ 15 مئی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب برقی کھمبے اور تار گر گئے جس کے نتیجہ میں ایک آٹو ڈرائیور برقی تار کی زد میں آگیا اور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ایس کرن کمار اپنے مکان کی چھت پر اپنے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ ایک ٹوٹا ہوا برقی تار جو وہاں پڑا تھا، اس کی زد میں آگیا اور شدید طور پر جھلس گیا۔ کرن کمار کو اس کے افراد خاندان نے قریبی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT