Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش کے نقصانات کو کم کرنے عصری ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

بارش کے نقصانات کو کم کرنے عصری ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے ساتھ وزیر ٹی سرینواس یادو کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 مئی (این ایس ایس) شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث جمعہ کے دن دونوں شہروں میں تباہی ہوئی۔ حکومت اس کے باعث جڑ سے اکھڑ گئے درختوں اور گر گئے ہورڈنگس کو ہٹانے کے کام میں مصروف ہوگئی جس کی وجہ ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے تھے۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے آج جی ایچ ایم سی اور دیگر ونگس کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں بارش کے باعث ہونے والے امکانی نقصانات کا بھی جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہورڈنگس اور دیگر ایڈورٹائزمنٹ پولز کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کو بارش کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے عصری ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے اور غیرقانونی ہورڈنگس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT