Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش کے پانی کے ذخیرہ کا لزوم؟

بارش کے پانی کے ذخیرہ کا لزوم؟

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ایک سو مربع میٹرس پر واقع تمام مکانات کے لئے برسات کے پانی کا ذخیرہ کرنے کا لزوم عائد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کل سینئر حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں اس تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس تجویز کا جائزہ لیا جاسکے۔ جناردھن ریڈی نے کہاکہ ریاستی حکومت کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ تمام مکانات میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کارپوریشن ہر زون میں برساتی پانی کے ذخیرہ کے ایک سو مرکز قائم کرے گا۔ دو سال سے قائم ایسے ذخائر کی مرمت کی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT