Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بارکس علی عفاری قتل کیس کے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بارکس علی عفاری قتل کیس کے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد ۔ /13 اکٹوبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے علی عفاری قتل کیس کے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے قتل میں استعمال خنجر برآمد کرلیا ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ علی عفاری اور محمد سعدی دوست تھے اور انہیں گھوڑ سواری اور ٹانگا چلانے کا شوق تھا ۔ 19 سالہ سید ابراہیم بھی یہی شوق رکھتا تھا اور اپنے ساتھی 20 سالہ محمد منظور الحق ساکن پھول باغ کے ہمراہ اکثر گھوڑ سواری کیا کرتاتھا ۔ علی عفاری اور محمد سعدی پونے میں کشتیوں کی تربیت کیلئے گئے تھے اور حال میں وہ حیدرآباد لوٹے تھے ۔ علی عفاری نے سید ابراہیم سے ٹانگا حاصل کیا تھا اور بقرعید کو اس نے ٹانگا چلانا کا شوق پورا کیا ۔ علی عفاری نے ابراہیم کے ٹانگے کو واپس لوٹانے میں تاخیر کی جس پر دونوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ یکم اکٹوبر کو ابراہیم نے اپنا ٹانگا منصور کے حوالے کیا تھا ۔علی عفاری نے اپنے ساتھی ابوبکر بامعس کی مدد سے ابراہیم کے ٹانگے کو حاصل کرکے اپنے مکان کے قریب رکھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا تھا ۔ ابراہیم اور منصور کو علی عفاری نے ٹانگے کے سلسلے میں بات چیت کیلئے رات دیر گئے طلب کیا ۔ ابراہیم نے حملے کا خدشہ ظاہر کرکے خنجر حاصل کیا اور منصور کی مدد سے چندرائن گٹہ بالاپور پہونچ کر علی عفاری پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ابراہیم اور منصور نے محمد سعدی پر بھی حملہ کیا تھا اور اس حملے میں محمد سعدی نے بھی ابراہیم پر پتھر سے وار کرتے ہوئے چاقو سے بھی حملہ کیاتھا ۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ علی عفاری کو دواخانہ منتقلی کے دوران موت واقع ہوگئی تھی جبکہ محمد سعدی کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT