Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / بارکس میں لاپتہ کمسن لڑکے کا بد فعلی کے بعد قتل ‘ خاطی نوجوان گرفتار ‘ مسخ شدہ نعش دستیاب

بارکس میں لاپتہ کمسن لڑکے کا بد فعلی کے بعد قتل ‘ خاطی نوجوان گرفتار ‘ مسخ شدہ نعش دستیاب

حیدرآباد۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) بارکس میں کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے بعد ایک کم عمر لڑکے نے اس کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب چوتھی جماعت کا طالب علم 10 سالہ اکبر خان ساکن بارکس 28 جون کو اپنے مکان کے قریب سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں لڑکے کے والد جمیل خان نے پولیس چندرائن گٹہ میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور گمشدہ لڑکے کا پتہ نہ چلنے پر بارکس اور دیگر علاقوں کے تقریباً 100 سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا۔ بڑی مسجد بارکس کے قریب نصب ایک کیمرے کی28 جون دوپہر 1 بجکر 58 منٹ کی ریکارڈنگ حاصل کی گئی جس میں لاپتہ لڑکے کو اسی علاقہ کے ایک نوجوان کے ساتھ دیکھا گیا۔ پولیس نے نوجوان کی نشاندہی کرکے اسے حراست میں لے لیا اور تفتیش کے دوران اس نے گھناؤنی حرکت کا انکشاف کرتے ہوئے لڑکے کی نعش کی نشاندہی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 17 سالہ نوجوان جو بارکس کا ساکن ہے، نے محمد خان کو بہلا پھسلاکر بارکس اردو میڈیم سرکاری اسکول کی چھت پر لے گیا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ متاثرہ لڑکے نے اس گھناؤنی حرکت کی اطلاع والدین کو دینے کی دھمکی دی جس کے بعد نوجوان گھبرا گیا اور اس کے ہاتھ پیر باندھ کر آہنی سلاخ سے سر پر کئی وار کئے۔ محمد خان برسر موقع ہلاک ہوگیا اور ملزم نوجوان اس کی نعش کو وہیں پھینک کر اپنے مکان لوٹ آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نوجوان کی بہن کی شادی 2 جولائی کو مقرر تھی اور بدفعلی کی بات عام ہونے سے وہ خوف زدہ ہوگیا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو ایسے انکشافات کئے جن سے پولیس حیرت زدہ ہوگئی۔ نوجوان نے مبینہ طور پر بتایا کہ کچھ دن قبل دو افراد نے اسکے ساتھ بدفعلی کی تھی اور اس لت کا مزہ لگنے کے بعد وہ بارکس کے 15 کمسن لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد وہ سنگین نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے انہیں دھمکایا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی گھناؤنی حرکات کا پردہ فاش نہ ہوسکا۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ وائی پرکاش ریڈی نے بتایا کہ محمد خان کے قتل اور اس کے ساتھ بدفعلی میں ملوث 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کی نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں برآمد کی گئی تھی اور نعش بعد پوسٹ مارٹم اس کے والد کے حوالے کردی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT