Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بارکس میں پولیس کا کارڈن سرچ ، 60 افراد بشمول روڈی شیٹرس گرفتار

بارکس میں پولیس کا کارڈن سرچ ، 60 افراد بشمول روڈی شیٹرس گرفتار

95 موٹر گاڑیاں ، گیاس سیلنڈرس اور گڑمبہ ضبط ، جرائم ختم کرنے کی کوشش ، ڈی سی پی ستیہ نارائنا
حیدرآباد ۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے چندرائن گٹہ بارکس علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں گھر گھر تلاشی مہم لی جس میں 60 مشتبہ افراد بشمول روڈی شیٹرس کو حراست میں لے لیا اور 95 موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں برآمد کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا کی قیادت میں 350 پولیس ملازمین پر مشتمل 20 خصوصی ٹیموں نے بارکس میں کارڈن سرچ آپریشن کے تحت 10 انٹری پوائنٹس پر محاصرہ کرتے ہوئے  گھر گھر تلاشی مہم لی ۔ پولیس نے اس آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو اپنی حراست میں لے لیاجن میں  25 روڈی شیٹرس شامل ہیں ۔ پولیس نے بارکس کے دو مقامی افراد فیضل سلام بہتاب اور عامر جمیل برزاق کے خلاف دو مقدمات درج کئے ۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران غلام مرتضی چھاؤنی فلک نما سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ یوسف خان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دھول پیٹ سے غوث نگر کو  300 گوڑمبے کے پیاکٹس  منتقل کررہا تھا ۔ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران غوث نگر بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والے شیخ عبدل شاہ آباد کو بھی گرفتار کرلیا جو چندرائن گٹہ علاقہ میں سٹہ چلارہا تھا ۔ تلاشی مہم کے دوران غیرقانونی طور پر گیاس ریفیلنگ میں استعمال کئے جانے والے 11 گھریلو پکوان گیاس سیلنڈرس برآمد کرلئے اور حبیب جعفر ساکن چندرائن گٹہ کو حراست میں لے لیا جو گھریلو پکوان گیاس سیلنڈر کا کاروبار کررہا تھا۔ اس موقع پر ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائینا نے بتایا کہ پرانے شہر میں غیرقانونی سرگرمیاں اور جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے کارڈن سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT