Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارکس میں 25، 26 جنوری کو کشتی کے مقابلے

بارکس میں 25، 26 جنوری کو کشتی کے مقابلے

حیدرآباد ، 19 جنوری (پریس نوٹ) سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 26 اور 27 جنوری 2017ء کو بارکس پلے گراؤنڈ پر دو روزہ فن کشتی کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کی نگرانی استاذ بامعس اکھاڑہ جناب عبداللہ بن محمد بامعس کریں گے۔ پریس نوٹ کے بموجب 25 جنوری کو صبح 9 تا 11 بجے دن پہلوانوں کا وزن لیا جائے گا جس میں 50 تا 96 اور 120+ کیلوگرام وزنی پہلوان حصہ لے سکتے ہیں۔ بال کیسری 55 تا 60 ، انڈر 18 سال، کمار کیسری 70 تا 80kg انڈر 20 سال، حیدرآباد کیسری اوپن 82 تا 100 کلواوپن ، بال کیسری اور کمار کیسری کے لئے آدھار کارڈ اوریجنل ساتھ لانا ضروری ہے۔ ہر اکھاڑہ کے لئے 500 روپئے فیس آفیشل رکھی گئی ہے۔ استاذ و خلیفہ اصحاب سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو بہ پابندی وقت روانہ کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے استاذ عبداللہ بن محمد بامعس سے سل نمبر 9391161803 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT