Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ میں چیف منسٹر کے سی آر کا نذرانہ

بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ میں چیف منسٹر کے سی آر کا نذرانہ

خصوصی چادر کی پیشکشی ، سید عمر جلیل اور محمد اسد اللہ کی حیدرآبادی رباط کے لیے بات چیت
حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے بارگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ میں روانہ کردہ خصوصی چادر آج صبح اجمیر شریف میں پیش کردی گئی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ نے درگاہ شریف پہنچ کر حکومت کی خصوصی تیار کردہ چادر پیش کی۔ انہوں نے درگاہ شریف کے ذمہ داروں کو چیف منسٹر کی جانب سے بطور نذرانہ 51000 روپئے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ ریاست کی ترقی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی درازی عمر اور صحت کیلئے دعا کی گئی۔ حکومت راجستھان کے عہدیداروں نے تلنگانہ اقلیتی عہدیداروں کیلئے انتظامات کئے تھے۔ جئے پور میں حکومت راجستھان کے عہدیداروں سے حیدرآبادی  رباط کے سلسلہ میں بات چیت کی۔ تلنگانہ حکومت نے اجمیر میں تلنگانہ کے زائرین کیلئے رباط کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے اور چیف منسٹر وسندھرا راجے نے اراضی کی فراہمی سے اتفاق کیا تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے انہیں چیف منسٹر کا مکتوب حوالے کیا تھا تاہم ابھی تک راجستھان حکومت نے اراضی کی نشاندہی نہیں کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر عنقریب راجستھان کا دورہ کریں گے اور بارگاہ غریب نواز میں حاضری کے علاوہ چیف منسٹر راجستھان سے ملاقات کرتے ہوئے رباط کیلئے اراضی کے سلسلہ میں یاددہانی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT