Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بارہمولہ سب جیل میں قیدیوں سے 20 موبائیل ضبط

بارہمولہ سب جیل میں قیدیوں سے 20 موبائیل ضبط

سری نگر ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کی بارہمولہ سب جیل میں تلاشی کے دوران قیدیوں سے 20 موبائیل فون ضبط کرلئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بناء پر ریاستی پولیس اور جیل انتظامیہ کے اہلکاروں نے گذشتہ شام سب جیل بارہمولہ میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران جیل میں مقید قیدیوں کے قبضے سے 20 موبائیل فون ضبط کرلئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے موبائیل فونوں کی ضبطی کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں تعینات اہلکاروں کے رول کی بھی تحقیقات ہوگی۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بارہمولہ سب جیل سے موبائیل فون ضبط کئے گئے ۔
رواں برس اپریل کو اس جیل میں مقید قیدیوں سے 14 موبائیل فون برآمد کئے گئے تھے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان فونوں پر انٹرنیٹ بھی استعمال کیا جارہا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT