Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بارہ فیصد تحفظات فراہمی کیلئے چیف منسٹر کے عزم کا خیرمقدم

بارہ فیصد تحفظات فراہمی کیلئے چیف منسٹر کے عزم کا خیرمقدم

پسماندگی کا شکار قوم تحفظات کی مستحق ، جناب سید شاہ نورالحق قادری کا بیان
حیدرآباد /16 مارچ ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ کے ہر دلعزیز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے متعلق جو اعلانات کئے ہیں وہ قابل ستائش بلکہ قابل تقلید ہیں کیونکہ تلنگانہ میں پسماندہ طبقات خاص کر مسلمان غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔ ایسے حالات میں چیف منسٹر کی کوششوں اور اعلانات سے ا مید کی نئی کرن جگمگائی ہے ۔ یقین ہے چیف منسٹر 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ جناب سید شاہ نورالحق قادری نے بتایا کہ 12 فیصد تحفظات کی تفصیلی معلومات کے بعد مسلمانوں اور پسماندہ طبقات میں ایک نیا جوش دیکھا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ 12 فیصد تحفظات تلنگانہ کا ایک اور کارنامہ ہوگا ۔ چیف منسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اس کام کیلئے احتجاج کی ضرورت ہوتو وہ بھی کیا جائے گا ۔ مزید کہا کہ جس قوم نے 750 سال حکمرانی آج وہ بدترین پسماندگی کا شکار ہے اور یقیناً انہیں تحفظات فراہم کئے جانے چاہئے ۔ جناب سید شاہ نور الحق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں بلاوقفہ برقی سپلائی کرنا یہ بھی چیف منسٹر کا ایک کارنامہ ہے ۔ سابق میں برقی کٹوتی کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور مریضوں کو بڑی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن آج برقی بلاوقفہ جاری رہتی ہے ۔ اس کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی میں زیر تعلیم بچوں کو بڑی راحت میسر آئی ۔ اس کے علاوہ شادی مبارک اسکیم ، اسکالرشپ اور دیگر اسکیمات جو پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے جاری کئے گئے ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ حکومت تمام طبقات کو تمام شعبوں میں ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ تکنیکل کورسیس کے ذریعہ نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر لانا ۔ اسی طرح کے اور بھی فلاحی کاموں کے ذریعہ پسماندہ طبقات کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT