Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بار بار غلطی کرنے والے نوجوانوں پر سختی کریں : مرکزی حکومت

بار بار غلطی کرنے والے نوجوانوں پر سختی کریں : مرکزی حکومت

نئی دہلی۔28ڈسمبر (پی ٹی آئی) مرکزی  وزارت داخلہ نے حکومت تلنگانہ سے کہا ہے کہ ان تین نوجوانوں کے خلاف جنہیں ناگپور میں پکڑا گیا ‘ سخت اقدام کریں ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مرکز نے کہا ہے کہ ان نوجوانوں گذشتہ سال کونسلنگ کے بعد چھوڑ  دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی روش نہیں بدلی ۔ اُس وقت ان نوجوانوں کو نہ گرفتار کیا گیا تھا  اور نہ اُن کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ۔ سیکیورٹی عہدیداروں کی رائے ہیکہ پہلی بار غلطی کرنے والوں سے کچھ نرمی برتی جائے لیکن بار بار خطا کرنے والوں سے سنجیدگی سے نمٹنے اور سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT