Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / بار بار مودی ۔ اوباما ملاقات دفاعی مفادات پر مبنی

بار بار مودی ۔ اوباما ملاقات دفاعی مفادات پر مبنی

بیجنگ ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی کی بار بار ملاقاتوں کے پیچھے دفاعی مفادات پوشیدہ ہیں۔ چین کے سرکاری زیرانتظام ذرائع ابلاغ نے آج ہندوستان کو خبردار کیا کہ اگر وہ چین کو محدود کرنے کی کوشش کرے گا یا اس کے خلاف جانبدارانہ رویہ اختیار کرے گا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع ابلاغ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ اوباما کیلئے ہند ۔ امریکہ تعلقات میں بہتری سے سفارتی روایات کو مرتکز کرنے کا موقع ملے گا کیونکہ ان کی سبکدوشی کیلئے اب صرف سات ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ ان کے دورہ کا مقصد امریکہ کے ساتھ ترقی پذیر تعلقات میں تحریک پیدا کرنا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا نے ہند ۔ امریکہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہند کی صدر امریکہ سے بار بار ملاقات کے پس پردہ مفادات پوشیدہ ہیں۔ 2014ء میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا چوتھا دورہ امریکہ ہے۔ دونوں قائدین کی کل وائیٹ ہاؤز میں ملاقات ہوئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ مودی کے ساتھ امریکہ میں جو رویہ اختیار کیا گیا اس کو کئی افراد ہند ۔ امریکہ تعلقات میں گرم جوشی سمجھتے ہیں حالانکہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کئی بار نشیب و فراز سے گذرے ہیں۔ درحقیقت دونوں ممالک کے قائدین کی ملاقات دونوں کے دفاعی مفادات پر مبنی ہے۔ صدر چین ژی جن پنگ نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کی دفاعی صیانت اور معاشی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی قوم پرست قائد ہیں اس لئے وہ امریکہ کی اندھی تقلید نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT