Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / بازار میں 12 لاکھ نئے نوٹوں کی فراہمی: جیٹلی

بازار میں 12 لاکھ نئے نوٹوں کی فراہمی: جیٹلی

نئی دہلی۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ تقریباً 12 لاکھ نئے کرنسی نوٹ بازار میں داخل کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی مالیتی نوٹوں کی تنسیخ کا عمل شروع ہونے کے بعد سے ریزرو بینک آف انڈیا نے 24 فبروری تک جملہ 1164100 نئے کرنسی نوٹ بازار میں پیش کئے ہیں۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی لوک سبھا میں بیان دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سے صرف 15 دن میں تعداد 12 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے ضمنی سوالات کے جواب دیئے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے کہ منسوخ 500 اور 1000 کے نوٹوں کی درست تعداد بتائی جائے۔ ہر کرنسی نوٹ کی جانچ کی جارہی ہے کہ یہ حقیقی ہے یا جعلی اس کے بعد حقیقی اور جعلی نوٹوں کو علیحدہ کیا جائے گا۔ یہ ایک بڑا کام ہے۔ اس لیے فی الحال یہ بتانا مشکل ہے کہ حقیقی تعداد کیا ہے۔ آر بی آئی کا کام مکمل ہوجائے تو ہم ایوان کو تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔ جیٹلی نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کی راست اور بالواسطہ اشیاء کی خریداری اور مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کی مالیت میں ہر سال تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ اس کی وجہ مشینوں کی فرسودگی اور ملازمین کی مہارت پر ہوتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT