Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / باسر شاہراہ پر دلخراش حادثہ خاتون فوت

باسر شاہراہ پر دلخراش حادثہ خاتون فوت

بھینسہ۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں گذشتہ شب باسر شاہراہ خان آٹو نگر میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نامعلوم خاتون ایک لاری کے ٹائر کے نیچے آکر فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب خاتون جس کی عمر تقریباً 35تا 40 سال بتائی جارہی ہے ایک لاری کے پچھلے ٹائر کے نیچے آنے سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ کی اطلاع پاکر بھینسہ سرکل انسپکٹر پولیس اے رگھو، انسپکٹران عبدالنظیر،  تروپتی اور پولیس عملہ مقام حادثہ پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا اور لاری کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بھینسہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ یہاں اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ نامعلوم خاتون شاید چلتے ہوئے آٹو سے گر کر لاری کے پچھلے ٹائر میں آئی ہوگی۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ بعد ازاں صبح نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں کرتے ہوئے نعش کو محفوظ رکھا گیا ہے کیونکہ اس نامعلوم خاتون کے ورثاء کا کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔

بجلی گرنے سے دو افراد فوت
مہادیوپور۔ /4مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما میں شدید دھوپ کے ساتھ ساتھ غیر موسمی بارش  مہادیوپور منڈل کے کاٹارام منڈل میں ہوئی۔ تیز ہوائیں چلیں اور ایک چرواہے تروپتی عمر 22سال پر بجلی گری اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ مہادیوپور منڈل کے موضع سولارام میں بھی بجلی گرنے سے ایک مزدور بانیا عمر 50سال شدید زخمی ہوگیا اسے بغرض علاج ورنگل دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT