Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں ہزار کروڑ کا اسکام

باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں ہزار کروڑ کا اسکام

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور آئی ٹی محکمہ کی جانب سے تحقیقات
نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے اعلی معیار کے باسمتی چاول کی ایران کو ایکسپورٹ میں زائداز 1,000 کروڑ روپئے کے اسکام کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ چاول بیچ سمندر سے دوبئی کومنتقل کردئے گئے تھے ۔ سپریم کورٹک ی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دونوں ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ایکسپورٹ سے حاصل کردہ رقم کا پتہ چلائے اور اس کے استفادہ کنندگان کی شناخت کی جائے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ڈائرکٹوریٹ ریوینیو انٹلیجنس نے اس اسکام کو بے نقاب کیا تھا اور اس نے اس کیس کی اہم تفصیلات سے ایس آئی ٹی کو واقف کروایا ہے جس نے اب اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم سابق سپریم کورٹ جج ایم بی شاہ کی قیادت میں قائم کی گئی ہے اور وہ اندرون و بیرون ملک چھپائے گئے کالے دھن کا پتہ چلانے کیلئے بھی کوشش کر رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اعلی معیار کے باسمتی چاول ایران منتقل کئے جا رہے تھے تاہم سال 2014 – 15 کے دوران یہ چاول غیر قانونی طور پر دوبئی میں اتار لئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT