Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / باغیوں کے زیرقبضہ حلب سے 10ہزار سے زیادہ فرار

باغیوں کے زیرقبضہ حلب سے 10ہزار سے زیادہ فرار

بیروت ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہولناک جنگ اور خوفناک بمباری کے دوران 10ہزار سے زیادہ افراد باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں سے فرار ہوگئے ۔ شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ جاری ہے ۔ نگران کار گروپ نے کہا کہ آدھی رات تک 10ہزار سے زیادہ افراد حکومت کے زیرقبضہ مغربی حلب کی جانب فرار ہوچکے ہیں۔ سرکاری افواج نے قریبی اضلاع پر بھی اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے رامی عبدالرحمن نے کہا کہ جنوب مغربی حلب کے ایک شہری کے بموجب اُس نے عوام کے زبردست ہجوم رات کے وقت حکومت کے زیر قبضہ اضلاع اور مغربی شہر حلب کی سمت فرار ہوتے ہوئے دیکھے ہیں ۔ رصدگاہ کے بموجب کئی محاذوں پر باغیوں اور سرکاری افواج میں جنوب مشرقی حلب میں جنگ جاری ہے ۔ سرکاری افواج دھاوے کررہی ہے اور توپ خانہ سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر گولہ اندازی جاری ہے ۔ مغربی حلب پر زبردست بمباری کی گئی جس کی آوازیں رات بھر گونجتی رہیں ۔ یہ باہمی جھڑپوں میں شدت کا اظہار تھا جن سے مغربی اضلاع میں کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT