Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / باغیوں کے زیرقبضہ شام کے ضلع پر فضائی حملے، 9 ہلاک

باغیوں کے زیرقبضہ شام کے ضلع پر فضائی حملے، 9 ہلاک

بیروت۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کے زیرقبضہ شام  کے شہر حمص پر فضائی حملوں سے جو سمجھا جاتا ہیکہ روس نے کئے تھے، کم از کم 9 شہری ہلاک ہوگئے۔ حکومت حامی افواج نے شہر الوائر کے مضافات میں توپ خانے اور دبابوں سے شلباری کی تھی۔ اس کے علاوہ فضائی  حملے کئے گئے تھے۔ مقامی رابطہ کمیٹی نے جو کارکنوں کا نیٹ ورک ہے، اطلاع دی کہ اپوزیشن زیرقبضہ علاقہ پر حکومت کی فوجوں نے شلباری کی ہے۔ یہ علاقہ 2013ء سے محاصرہ میں ہے۔ واشنگٹن کی محاصرہ کی نگرانکار تنظیم کے بموجب ایک اندازہ کے مطابق 75 ہزار افراد شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی شہری دفاع تلاش اور بچاؤ ٹیم ’’وائیٹ ہیلمٹس‘‘ کے بموجب فضائی حملے الوائر کے مراکز پر کئے گئے جس سے ایک شخص زخمی ہوا اور دیگر 9 ہلاک ہوگئے۔ قبل ازیں شام کی خانہ جنگی کے دوران ہاسپٹلس کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT