Monday , October 23 2017
Home / دنیا / باغیوں کے مستحکم شامی گڑھ پر فضائی حملے ، 51 افراد ہلاک

باغیوں کے مستحکم شامی گڑھ پر فضائی حملے ، 51 افراد ہلاک

بیروت ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 51 شہری بشمول 15 بچے آج کئی باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پورے ملک شام میں بمباری کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ انسانی حقوق کی نگرانکار تنظیم شامی رسدگاہ نے کہا کہ کم از کم 13 افراد بشمول تین بچے حکومت کے فضائی حملوں اور شلباری میں ہلاک ہوئے ۔ جبکہ حکومت مشرقی شام کے شہر غوطہ پر بمباری اور شلباری کررہی تھی ۔جن علاقوں پر حملے کئے گئے ان میں ڈوماکی مرکزی منڈی بھی شامل ہے ۔ حکومت کی بمباری سے باغیوں کے زیرقبضہ شہر حلب کا مشرقی علاقہ بھی متاثر ہوا جہاں 15 افراد بشمول 6 بچے ہلاک ہوئے ۔ شامی رسدگاہ کی اطلاع کے بموجب فضائی حملوں اور شلباری سے شمال مغربی صوبہ عدلیب میں 23 شہری ہلاک ہوگئے ۔ جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں ۔ تاہم اس خبر کی حکومت شام یا اس کے حلیف روس کی جانب سے توثیق حاصل نہیں ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT