Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / باغی ماویسٹ کا قتل

باغی ماویسٹ کا قتل

ملکانگیری ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڑیشہ کے ضلع ملکانگیری میں ماویسٹوں نے اپنے ہی ایک باغی کارکن کو پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں ہلاک کردیا۔ جس سے 2 سال قبل پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک کی شناخت دامبرو مگاڈیہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اسے جمعہ کی شب مسلح نکسلائٹس کے ایک گروپ نے متھلی پولیس اسٹیشن کے حدود سے اغواء کرلیا گیا ۔ مگاڈیہ کی نعش آج صبح ایک جنگل میں زخموں کے نشانات کے ساتھ دستیاب ہوئی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ ماویسٹوں نے اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ہوگا ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے ماویسٹوں کی تلاشی کے لیے مہم شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT