Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بالانگر اور مادھا پور میں دو افراد کی مشتبہ اموات

بالانگر اور مادھا پور میں دو افراد کی مشتبہ اموات

حیدرآباد 18 نومبر (سیاست نیوز) بالا نگر اور مادھا پور علاقہ میں دو افراد کی مشتبہ موت کے واقعات پیش آئے۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، بالا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص کل روزانہ کے معمول کی طرح اپنے کمرے میں گیا جس نے آج صبح دروازہ نہیں کھولا۔ مقامی افراد اور پڑوسیوں نے دیکھا کہ وہ مکان میں مشتبہ حالت میں پڑا ہوا ہے۔ پولیس نے اطلاع کے بعد پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور پنچنامہ کے بعد بتایا کہ اس کے سر پر زخموں کے نشان ہیں جو مردہ حالت میں پایا گیا۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 30 سالہ بی راما سوامی جو پیشہ سے پینٹر تھا، شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ یہ شخص خوب نشہ کی حالت میں 16 نومبر کے دن اپنے مکان سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ پولیس نے بتایا کہ پلوی انکلیو کے قریب سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT