Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بالاپور میں روہنگیائی مسلم جوڑے پر قاتلانہ حملہ

بالاپور میں روہنگیائی مسلم جوڑے پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بالاپور علاقہ میں روہنگیائی مسلم جوڑے پر قاتلانہ حملے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ تاہم بالاپور پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حالات کو اپنے کنٹرول میں کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ مولانا زاہد حسین اور ان کی اہلیہ 28 سالہ خدیجہ بیگم پر گروپ نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ زاہد حسین اور ان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ سب انسپکٹر بالاپور مسٹر سدھاکر نے بتایا کہ مولانا زاہد حسین اور خدیجہ بیگم بالاپور میں رہتے ہیں ۔ آج صبح کے اولین اوقات تقریباً 4 بجے سے قبل 5 تا 7 افراد کے ایک گروپ نے مکان میں داخل ہوکر ان پر حملہ کردیا ۔ یہ جوڑا روہنگیائی مسلمان ہیں جو مہاجرین کیمپ میں 4 سال سے رہتے ہیں ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ حملہ آور برما کی زبان میں بات کر رہے تھے ۔ پولیس کو آپسی خصومت کا شبہ ہے اور بالاپور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT