Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بالکنڈہ میں عیدگاہوں و قبرستانوں کیلئے رقمی منظوری

بالکنڈہ میں عیدگاہوں و قبرستانوں کیلئے رقمی منظوری

رکن اسمبلی پرشانت ریڈی کی کامیاب مساعی

نظام آباد:20؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسٹروی پرشانت ریڈی رکن اسمبلی بالکنڈہ کی کامیاب نمائندگی کے ذریعہ حلقہ اسمبلی بالکنڈہ میں 7 اردوگھر شادی خانے اور 9عیدگاہوںکی تعمیر و قبرستانوں کی حصاربندی کے لئے 1.70 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ 18 جنوری کوجاری کردہ جی او 6 کے تحت موڑتاڑمنڈل میں شادی خانہ اردوگھر کی 20 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ویلپورمیں 15 لاکھ کی لاگت سے باباپوربھیمگل میں 9 لاکھ روپئے کی لاگت سے پوچم پاڈ موضع بالکنڈہ میں 16 لاکھ روپئے کی لاگت سے کمرپلی منڈل میں 15لاکھ روپئے کی لاگت سے چوٹ پلی گائوں میں 15  لاکھ روپئے کی لاگت سے ‘ اپلورگائوں کمرپلی منڈل میں15لاکھ روپئے کی لاگت سے اردو گھر شادی خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ اسی طرح موڑتاڑ میں  5 لاکھ روپئے کی لاگت سے قبرستان کی حصاربندی ‘ یرگٹلہ گائوںموڑتا ڑ منڈل قبرستان کی حصاربندی 4.75 لاکھ روپئے ‘ ویلپور گائوں میں قبرستان کی حصاربندی 8 لاکھ روپئے سے پچلہ نڈوکوڈا گائوںویلپورمنڈل میں قبرستان کی حصاربندی 8 لاکھ روپئے سے بابا پو رگائوں میں قبرستان کی حصاربندی 4.50 لاکھ روپئے  سے آرمور گینی بالکنڈہ منڈل میں قبرستان کی حصاربندی 7 لاکھ روپئے سے اورمپکال گائوں میں قبرستان کی حصاربندی 11لاکھ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کئے جائیں گے۔ انکساپور گائوں ویلپور منڈل میں 6 لاکھ روپئے کی لاگت سے عیدگاہ کی حصاربندی کی جائے گی اوربالکنڈہ عیدگاہ کی تزئین نو7 لاکھ روپئے کی لاگت سے کی جائے گی۔ بالکنڈہ ضلع نظام آباد کا واحد اسمبلی حلقہ ہے جہاں عیدگاہ اورقبرستانوں کی حصاربندی اور اردوگھرشادی خانوں کی تعمیر کے لئے 18 ماہ میں رکن اسمبلی مسٹروی پرشانت ریڈی نے حکومت سے منظوری حاصل کی ہے۔ مسٹر وی پرشانت ریڈی ایک سیکولر اورملنسار سادگی پسند شخصیت ہے۔ وہ مسلمانوں کے مسائل کوحل کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں وہ حلقہ اسمبلی بالکنڈہ میں مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑناچاہتے۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے مکمل طورپرمسلمانوں کواستفادہ کرنے کے لئے وہ اسکیمات سے مسلمانوں کوواقف کروانے کیلئے مہم چلارہے ہیں۔ یہ پہلاموقع ہے کہ حلقہ اسمبلی بالکنڈہ میں مسلم مذہبی مقامات کی تعمیر وتزئین نو کیلئے خطیررقم کی منظوری رکن اسمبلی مسٹروی پرشانت ریڈی کی کاوشوں سے عمل میں آئی ہے جس پرمسلمانان بالکنڈہ نے مسٹر پرشانت ریڈی رکن اسمبلی سے اظہارشکرکیا۔

TOPPOPULARRECENT