Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بالکنڈہ میں /23 اور /24 جولائی کو مفت کینسر کیمپ

بالکنڈہ میں /23 اور /24 جولائی کو مفت کینسر کیمپ

نلگنڈہ ۔ /15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کینسر مرض سے متعلق عوام میں پائی جانے والی تشویش و خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضلع کے مریال گوڑہ مستقر میں 2 روزہ مفت کینسر کیمپ سے زیادہ سے زیادہ عوام کو استفادہ کرانے کیلئے رضاکارانہ تنظیموں کو آگے آنا چاہئیے ۔ یہ بات رکن اسمبلی مریال گوڑہ مسٹر این بھاسکر راؤ نے صحافتی بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ /23 اور /24 جولائی کو ضلع این آر آئی فاونڈیشن ، روٹری کلب اور سوشیل میڈیا کی مشترکہ تعاون و اشتراک سے انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مفت دو روزہ کینسر کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریال گوڑہ مستقر اور اطراف و اکناف کے علاقوں کی دیہی عوام اور علاقہ کے سلم ایریا سے تعلق رکھنے والی عوام اس سے استفادہ کرنا چاہئیے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT