Saturday , July 22 2017
Home / تفریح / بالی ووڈ اداکارہ ریما لاگو کا انتقال

بالی ووڈ اداکارہ ریما لاگو کا انتقال

ممبئی 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ ریما لاگو جو بالی ووڈ کی فلموں میں دور جدید کی ’ماں‘ کے بعض یادگار کرداروں کی وجہ سے معروف ہوئیں، آج یہاں ایک اسپتا ل میں اُن کا انتقال ہوگیا۔ اُن کی عمر 59 سال تھی۔ اُنھوں نے ’میں نے پیار کیا‘ ، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’کل ہونہ ہو‘‘ میں ماں کے یادگار رول نبھائے۔ ریما لاگو کا کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی ہاسپٹل میں کل رات دیر گئے قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوا۔ اُنھیں چند گھنٹے قبل سینے میں تکلیف کی شکایت پر شریک کیا گیا تھا۔ پسماندگان میں بیٹی مرون مائی ہے جو تھیٹر اور فلم ایکٹریس کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈائرکٹر بھی ہے۔ ریما کے داماد ونئے وائیکل نے بتایا کہ اُنھیں پہلے سے صحت کے کوئی خاص مسائل درپیش نہیں تھے۔ ریما نے 30 سال کی عمر میں منصور خاں کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں جوہی چاؤلہ کی ماں کملا سنگھ کا رول نبھایا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT