Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / بالی ووڈ فلم ’’فینٹم‘‘ پر پابندی عائد کرنے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمدسعید عدالت سے رجوع

بالی ووڈ فلم ’’فینٹم‘‘ پر پابندی عائد کرنے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمدسعید عدالت سے رجوع

لاہور۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی حافظ سعید نے ایک مقامی عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے بالی ووڈ فلم ’’فینٹم‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر امتناع عائد کرنے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس فلم میں مابعد 26 نومبر حملے اور عالم دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان کے خلاف ’’گندا پروپگنڈہ‘‘ شامل ہے۔ یہ فلم 2008ء کے ممبئی حملوں اور عالمی دہشت گردی کے بارے میں ہے جس میں جماعۃ الدعوۃ کو بھی ملوث کیا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس فلم میں گندا پروپگنڈہ بھی شامل ہے۔ عالمی دہشت گردی میں پاکستان کو بھی ملوث ظاہر کیا گیا ہے۔ لشکر طیبہ کے بانی نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی عدالتیں پہلے ہی حکومت ہند کے دہشت گردی میں جماعۃ الدعوۃ یا اس کے قائدین کے 2008ء کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات مستردکرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT