Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / بالی ووڈ کی فلم ’فینٹم‘ پر امتناع کیلئے حافظ سعید کی درخواست، حکومت سے جواب طلبی

بالی ووڈ کی فلم ’فینٹم‘ پر امتناع کیلئے حافظ سعید کی درخواست، حکومت سے جواب طلبی

لاہور ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جماعت الدعوہ کے سربراہ اور ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید نے عدالت میں درخواست پیش کی تھی کہ بالی ووڈ کی فلم ’’فینٹم‘‘ پر امتناع عائد کیا جائے۔ ایک پاکستانی عدالت نے آج مرکزی اور پاکستانی پنجاب کی ریاستی حکومت کو اور سنسر بورڈ کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے اس درخواست پر جواب طلب کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے مقدمہ کی سماعت اور مرکزی سنسر بورڈ، مرکزی حکومت اور پاکستانی پنجاب کی ریاستی حکومت سے حافظ سعید کی درخواست پر جوابی حلف نامہ مقدمہ کی آئندہ سماعت 13 اگست سے قبل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آج کی سماعت کے دوران حافظ سعید کے وکیل کے کے ڈوگر نے عدالت سے درخواست کی کہ التواء جاری کیا جائے لیکن جب انہیں انکار کردیا اور کہا کہ یہ ضروری ہیکہ پہلے مدعی علیہ کے دلائل کی سماعت کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT