Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بامبے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کو فون پر دھمکی

بامبے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کو فون پر دھمکی

ممبئی، 13ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)بامبے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلورکو ٹیلی فون پر دھمکی دی گئی ہے اور دھمکی آمیز ٹیلی فون دہشت گردمخالف دستہ (اے ٹی ایس) کو موصول ہوا ہے ۔جس میں چیف جسٹس کو مارنے کی دھمکی دی گئی ،اس واقعہ کے بعد ہائی کورٹ میں حفاظتی انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں اور آنے جانے والوں پر نظررکھی جارہی ہے ۔اے ٹی ایس کو موصول دھمکی آمیز ٹیلی فون کے بعد چیف جسٹس کا کمرہ عدالت خالی کرایا گیا اور بم اسکواڈ نے کمرے کی تلاشی لی ،لیکن کوئی مشتبہ شئے فراہم نہیں کی گئی ہے ۔اے ٹی ایس ممبئی کے دفتر میں فون کرکے ایک گم نام شخص نے دھمکی دی ہے ۔اور چیف جسٹس منجولا چیلورکا نام لیا گیا۔فوری طورپر کمرہ عدالت کے باہر مسلح جوان تعینات کئے گئے اور ہائی کورٹ کی عمارت کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔فی الحال کچھ برآمد نہیں ہوا اور پولیس نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔البتہ ہائی کورٹ کی عمارت قلعہ میں تبدیل ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT