Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بانسواڑہ میں وارڈ ممبر شیخ اکبر کی جانب سے بورویل کی کھدوائی

بانسواڑہ میں وارڈ ممبر شیخ اکبر کی جانب سے بورویل کی کھدوائی

بانسواڑہ ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ گرام پنچایت وارڈ ممبر شیخ اکبر کی جانب سے ضلع کلکٹر فنڈ سے 12 نمبروارڈ میں پانی کی سہولت کے خاطر بورویل ڈالا گیا ۔ محلہ کی عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے بموجب وارڈ نمبر 12 میں کئی دنوں سے عوام کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات سے وہاں کی عوام کو دوچار ہونا پڑرہا تھا عوام پینے کے پانی سے محروم تھے اس خصوص میں شیخ اکبر وارڈ ممبر نے ضلع کلکٹر سے بار بار نمائندگی کرنے پر ضلع کلکٹر نے وارڈ نمبر 12 میں ایک بور کی منظور دیدی جس پر شیخ اکبر نے فوری طور پر بور کی کھدوائی کرتے ہوئے عوام کو پینے کے پانی سے راحت دلوائی عوام مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کلکٹر گرام پنچایت عہدیداران و شیخ اکبر کا اظہار تشکر کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT