Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / بانکی مون کی ہندوستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

بانکی مون کی ہندوستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

اقوام متحدہ ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ ہندوستان کی جانب سے دنیا کو مختلف تحفوں سے تحریک حاصل کرتا ہے۔ مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی تعلیمات، یوگا میں ہم آہنگی ان میں شامل ہیں۔ عالمی ادارہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے ہندوستان کی 70 ویں یوم آزادی تقریب پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں اس کا تذکرہ کیا۔
فرانسیسی مہاجرین کیمپ میں
فائرنگ، دو افراد زخمی
للے (فرانس) ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دو مہاجرین ایک فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوگئے جو فرانس کے شمالی ساحل بندرگاہ دنکرک کے مہاجرین کیمپ میں پیش آیا۔ ایک 30 سالہ عراقی گولی سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک 25 سالہ شخص جس کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی اس واقعہ میں زخمی ہوا۔ دونوں افراد کو دواخانہ میں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن دونوں میں سے کسی کا بھی زخم مہلک نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT