Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بانی انفوسیس نارائنا مورتی کو آئی ایس پی فیلوشپ

بانی انفوسیس نارائنا مورتی کو آئی ایس پی فیلوشپ

حیدرآباد 5 اپریل (پی ٹی آئی) انفوسیس کے بانی این آر نارائنا مورتی کو آج آئی ایس بی کی اعزازی ممتاز فیلوشپ دی گئی۔ انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کی طرف سے اس فیلوشپ کی تشکیل کے بعد مورتی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ یہ فیلوشپ اعزازات قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل ان شخصیات کو دیئے جاتے ہیں جو اپنی قیادت اور کامیابی کے ذریعہ سماج کیلئے اہم خدمات انجام دیا کرتے ہیں اور مختلف پیڑیوں سے وابستہ افراد کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت اور ممتاز مقام حاصل کرنے کی ترغیب و امنگ دیئے ہیں۔ آئی ایس بی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ’’انھوں (مورتی) نے اس اسکول کو  فوائد پہونچانے کے علاوہ اسکول کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے اتفاق کرتے ہوئے آئی ایس بی کے کئی طلبہ میں ایک اُمنگ پیدا کی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT