Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بانی سیاست جناب عابد علی خاں کے مشورہ پر دعوت افطارکی روایت

بانی سیاست جناب عابد علی خاں کے مشورہ پر دعوت افطارکی روایت

حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ نے بانی و ایڈیٹر سیاست جناب عابد علی خاں مرحوم کے مشورہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ چندرشیکھر راؤ جب پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تب ایک مسلم ریونیو ڈیویژنل آفیسر جناب احمد علی نے اُنھیں بتایا تھا کہ روزہ رکھنے والے اور روزہ دار کو افطار کرانے والے دونوں کیلئے ثواب ہے۔ اُنھوں نے کے سی آر سے کہا تھا کہ وہ بھی دعوت افطار کا اہتمام کریں۔ تب اُنھوں نے اُس وقت کے رکن بلدیہ جناب فاروق حسین کے ساتھ اقبال مینار پر دعوت افطار کا اہتمام کیا تھا۔ جناب عابد علی خاں مرحوم اِس دعوت میں شرکت کے لئے سدی پیٹ تشریف لائے۔ اِس پروگرام سے متاثر ہوکر اُنھوں نے سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ کو میری (کے سی آر) دعوت افطار سے واقف کرایا اور اسی طرح کا پروگرام سرکاری سطح پر منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ اِس کے بعد سے باقاعدہ دعوت افطار کا اہتمام ہوتا آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT