Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / بان۔کی۔ مون خاتون سکریٹری جنرل کے انتخاب کے خواہاں

بان۔کی۔ مون خاتون سکریٹری جنرل کے انتخاب کے خواہاں

اقوام متحدہ ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا یہ کہنا ہیکہ شخصی طور پر وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ ان کی جانشین کوئی خاتون ہو اور اگر ایسا ہوا تو اقوام متحدہ کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔ 31 ڈسمبر کو بان کی مون کی دوسری پانچ سالہ میعاد بھی  اختتام پذیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہیکہ اقوام متحدہ کی سکریٹری جنرل کا وقار عہدہ کسی خاتون کے حوالے کیا جائے کیونکہ اب تک 8 مرد حضرات یہ فرائض بخوبی نبھا چکے ہیں۔ فی الحال بان کی مون کی جانشینی کیلئے 11 امیدوار میدان میں ہیں جن میں چھ مرد اور پانچ خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطعی فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ 15 رکنی سلامتی کونسل کے ہاتھ میں ہے جو 193 رکنی جنرل اسمبلی کیلئے کسی امیدوار کی سفارش کرتے ہوئے اسے منظوری دے۔

TOPPOPULARRECENT