Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / باوقار حیدرآباد میٹرو ٹرین کے پہلے مرحلہ کا 28 نومبر کو افتتاح

باوقار حیدرآباد میٹرو ٹرین کے پہلے مرحلہ کا 28 نومبر کو افتتاح

وزیر اعظم کو چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا دعوتی مکتوب۔ زیر التوا تعمیراتی کاموں میں تیزی

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی 28 نومبر کو 15,000 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے باوقار حیدرآباد میٹرو ٹرین کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے اس سلسلے میں وزیراعظم کو مکتوب روانہ کردیا ہے۔ جاریہ سال 28 تا 30 نومبر تک حیدرآباد میں منعقد ہونے والے عالمی بزنس سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر حیدرآباد میٹرو ٹرین پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کی چیف منسٹر نے وزیراعظم سے خواہش کی ہے۔ کے سی آر نے نریندر مودی کو روانہ کردہ مکتوب میں بتایا کہ شہری عوام کو ٹرانسپورٹ سہولتیں فراہم کرنے کا یہ بڑا اور باوقار پراجیکٹ ہے۔ 15,000 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر ہونے والا یہ ملک کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹ ہے۔ چیف منسٹر نے وزیراعظم کو یاد دہانی کروائی کہ وہ میٹرو ریل پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے 25 مئی کو ہی دعوت دے چکے ہیں اور نومبر میں افتتاح کیلئے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ تین کاریڈار پر مشتمل 72 کیلومیٹر طویل حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں میاں پور تا امیر پیٹ 13 کیلومیٹر، امیر پیٹ تا ناگول 17 کیلومیٹر کے کام مکمل ہوئے ہیں۔ اسٹیشن کی تعمیرات بھی مکمل ہوگئی ہیں۔ ٹرائیل رن بھی کامیاب ہوا ہے۔ سکیورٹی منظوریاں بھی حاصل ہوگئی ہیں۔ ان ریلوے لائن پر نومبر سے میٹرو ٹرین چلانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT