Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / باوقار سوچھ بھارت مہم ایک عوامی تحریک :مرکزی وزیروینکیا نائیڈو

باوقار سوچھ بھارت مہم ایک عوامی تحریک :مرکزی وزیروینکیا نائیڈو

عوامی شعور بیداری کیلئے 31.20 کروڑ کا چیک وزیر آئی ٹی تلنگانہ کے ٹی آر کے حوالے
حیدرآباد، 9اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) شہر حیدرآباد کے ہائی ٹیک سائبر سٹی کنونشن سنٹر میں سوچھ بھارت پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے شرکت کی ۔ اس پروگرام میں تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ ‘ میئر حیدرآباد بی رام موہن ‘ تلنگانہ بی جے پی کے صدر لکشمن نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر وینکیا نائیڈو نے سوچھ بھارت پر مختصر دستاویزی فلم کی نمائش کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت کے سلسلہ میں بیداری کیلئے ملک بھر میں چار ہزار پانچ سو دستاویزی فلموں کی تیاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان فلموں میں سے سترہ بہترین فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان فلموں کو سوچھ بھارت مہم کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کردہ باوقار سوچھ بھارت مہم ایک عوامی تحریک میں شامل ہوگئی ہے ۔ دستاویزی فلموں سے عوام میں سوچھ بھارت کے سلسلہ میں اہمیت اور بیداری پیدا ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ملک کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے سوچھ بھارت مہم کاآغاز کیا ہے ۔ جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجود دور میں کسی بھی معاملہ پر عوام میں شعور بیدا ر کر نے کیلئے الکٹرانک میڈیا اہم ذریعہ ثابت ہو رہاہے ۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزرت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سوچھ بھارت پر مبنی چند فلموں کا تیار کیا گیا ہے ۔وینکیا نائیڈو نے سوچھ بھارت کے سلسلہ میں 31.20 کروڑ روپئے کا چیک تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کے حوالہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT