Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / باونسرسے نوجوان بیٹسمین زبیرکی موت

باونسرسے نوجوان بیٹسمین زبیرکی موت

لاہور۔16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی نوجوان بیٹسمین زبیر احمد کی مردان میں ایک میچ کے دوران سر پر باؤنسر لگنے سے موت ہو گئی ہے ۔پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ14 اگست کو پیش آیا۔ احمد لسٹ اے اور ٹوئنٹی20 ٹیم کوئٹہ بیئرس کے لئے چار میچ کھیل چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔بورڈ نے لکھا ہے کہ زبیر کی المناک موت اس بات کو یاد دلاتی ہے کہ تمام سطح پر کرکٹروں کے لئے ہیلمیٹ پہننا ضروری ہے ۔ہماری دلی ہمدردی زبیر کے خاندان کے ساتھ ہے ۔حال ہی میں آسٹریلیائی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو بھی پریکٹس کے دوران جوش ہیزل ووڈ کی ایک باؤنسر لگی تھی ۔ وہیں تین سال پہلے آسٹریلیائی کرکٹر فلپ ہیوز کی سر پر باؤنسر لگنے سے موت کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہیلمیٹ کے قوانین اور اس ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT