Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / باونڈری وال کی تعمیر پر خاتون ہراسانی کا شکار

باونڈری وال کی تعمیر پر خاتون ہراسانی کا شکار

پڑوسیوں نے دیوار منہدم کردیا ۔ متاثرہ خاتون کی پولیس میں شکایت
حیدرآباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ وٹے پلی میں باؤنڈری وال کے مسئلہ پر ایک خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ اپنے شوہر کی محنت کی کمائی سے پائی پائی جوڑکر مکان تعمیر کرنے کے بعد مقامی افراد اور سیاسی اثر و رسوخ کے سبب انہیں پریشانی کا سامنا ہے ۔ رضیہ سلطانہ نامی خاتون جو وٹے پلی علاقہ کے ساکن سید نورالحسن کی بیوی ہیں نے اس ہراسانی اور دیوار توڑنے پر پولیس سے رجوع ہوگئی اور فلک نما پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ رضیہ سلطانہ نے بتایا کہ ان کے مکان کے قریب وہ اپنی اراضی میں دیوار تیار کر رہی تھی کہ مقامی افراد اور پڑوسیوں نے زبردستی اسے توڑ دیا ۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ تحسین اور جیلانی نامی افراد نے زبردستی ان کی دیوار کو نقصان پہونچایا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ رقمی مطالبہ کو پورا نہ کرنے کے سبب ان کے ساتھ ہراسانی جاری ہے ۔ اس خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر پیشہ سے چوکیدار ہیں اور انکی 6 لڑکیاں اور 3 لڑکے ہیں ۔ 15 سال قبل انہوں نے مکان خریدا تھا ۔ لیکن مسائل اب پیدا کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT