Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / باؤڈن نیوزی لینڈ امپائرنگ پیانل سے ڈراپ

باؤڈن نیوزی لینڈ امپائرنگ پیانل سے ڈراپ

ویلنگٹن، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے مشہور امپائر بلی باؤڈن کو نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل امپائرنگ پیانل سے ڈراپ کردیا ہے جس کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر اُن کے انٹرنیشنل امپائرنگ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔ 21 سالہ کریئر کے دوران 84 ٹسٹ اور 200 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے باؤڈن اپنے منفرد اشاروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہوئے اور انہوں نے شائقین کو اپنے منفرد انداز سے خوب محظوظ کیا۔ اس دوران اُن کا کھلاڑی کو آؤٹ دینے کا اشارہ سب سے زیادہ مقبول ہوا جس میں وہ اپنی انگلی کو ٹیڑھا کر کے آؤٹ قرار دیتے تھے لیکن بعد میں باؤڈن نے وضاحت کی وہ جوڑوں میں درد کی وجہ سے انگلی سیدھی نہیں کر پاتے اور اسی وجہ سے اس طریقے سے آؤٹ قرار دیتے ہیں۔ 53 سالہ کیوی امپائر کو 2013ء میں انٹرنیشنل ایلیٹ امپائرنگ پیانل سے ڈراپ کیا گیا لیکن 2014ء میں انہیں واپس شامل کر لیا گیا مگر مئی 2015ء میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ میچ کے بعد انہیں دوبارہ ایلیٹ پیانل سے فارغ کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ اب تک دوبارہ جگہ نہ بنا سکے۔ باؤڈن نے 200ویں ونڈے انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ کے فرائض رواں سال فبروری میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقدہ مقابلے میں انجام دیئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT