Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / باپٹلہ میں ویمنس فارمرس کنونشن

باپٹلہ میں ویمنس فارمرس کنونشن

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : مہیلا کسان ادھیکارا منچ ( ماکم ) کے زیر اہتمام آندھرا پردیش کے باپٹلا میں 17 تا 19 مارچ دو روزہ نیشنل ویمن فارمرس کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔ ماکم نمائندہ ڈاکٹر وی رکمنی راؤ نے کہا ان کا مقصد ہندوستان کی زراعت میں خاتون کسانوں کی اہمیت اور دیہی ہندوستان میں ان کی گذر بسر پر توجہ دلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن ماکم ، خاتون کسانوں کی زائد از 100 تنظیموں کی نیشنل الائنس اور ملک میں 20 ریاستوں سے ان کے حامیوں کے ساتھ محکمہ زراعت آندھرا پردیش کے مشترکہ زیر اہتمام عمل میں آئے گا ۔ ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے 500 مندوبین بشمول بیوروکریٹس اس کنونشن میں حصہ لیں گے ۔ اس کنونشن میں زائد از 20 اسٹالس ہوں گی جس میں خاتون کسان اور ان کی کوآپریٹیوز اور فیڈریشنس مختلف اقسام کے پیداوار ، روایتی تخم ، مائلیٹس وغیرہ کی نمائش کریں گے ۔۔

آر آر بی ملازمین و عہدیداروں کی ہڑتال ، بی ای ایف آئی کا تعاون
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مسٹر پی وینکٹا رامیا ، جنرل سکریٹری بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا اے پی و تلنگانہ کے بموجب ریجنل رورل بینک ملازمین و آفیسرس کی جانب سے 2 روزہ کل ہند ہڑتال میں بی ای ایف آئی تعاون دراز اور یگانگت کرے گی ۔ حکومت ہند کے خانگیانے کے خلاف 10 اور 11 مارچ کو ہڑتال کی جائے گی ۔ خانگیانے کا عمل مخالف عوام ہے ۔ آر آر بیز میں کام کرنے والی تمام 7 یونین کل ہند ہڑتال کیلئے متحدہ فورم میں تبدیل ہوئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT