Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / باپ اور بیٹے کی نازیبا حرکت کمسن ملازمہ حاملہ

باپ اور بیٹے کی نازیبا حرکت کمسن ملازمہ حاملہ

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ چیتنیہ پوری میں باپ بیٹے کی حرکتوں نے ایک کمسن لڑکی کو حاملہ بنادیا ۔ جو ان کے مکان میں گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد پولیس تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایڈوکیٹ سدھاکر ریڈی اور اس کے چھوٹے بیٹے پر لڑکی سے زیادتی کا الزام ہے ۔ ایک خانگی الکٹریشن کی مدد سے معاملہ منظر عام پر آیا ۔ جب الکٹریشن مرمتی کام کیلئے وکیل کے مکان پہونچا تو لڑکی نے ظلم کی داستان سنائی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس الیکٹریشن نے خانگی ملازمین کی لیڈر مہیشوری گوڑ سے واقعہ بیان کیا جس کے بعد لڑکی کو وکیل کے چنگل سے آزاد کروایا گیا ۔ دواخانے میں معائنہ کے بعد لڑکی کو حاملہ قرار دیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے طبی معائنہ کے بعد کارروائی کی جائے گی اور خاطیوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT