Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / باپ چندراپال اور بیٹے کی ایک ہی میچ میں نصف سنچریاں

باپ چندراپال اور بیٹے کی ایک ہی میچ میں نصف سنچریاں

گیانا۔15 مارچ (سیات ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مشہورسابق بیٹسمین شیونارائن چندرپال اور ان کے 20 سالہ بیٹے ٹیگ نارائن نے 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ میں بہترین شراکت داری کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔کرکٹ آسٹریلیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق  چندرپال اور ان کے بیٹے نے اپنے آبائی ریاست گیانا کی نمائندگی کرتے ہوئے جمیکا کے خلاف نصف سنچریاں بنائیں جو چندرپال کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 136ویں نصف سنچری تھی۔سبینا پارک میں کھیلے جارہے میچ میں ٹیگ نارائن چندرپال نے کھیل کے دوسرے روز اپنے والد سے چند لمحے قبل نصف سنچری مکمل تھی۔خیال رہے کہ 1931 میں انگلش کاؤنٹی کے لئے کھیلے گئے مقابلے میں جارج گن اور ان کے بیٹے جارج ورنن نے ایک فرسٹ کلاس میچ میں سنچریاں بنائی تھیں جو کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ تھا۔چندرپال نے ویسٹ انڈیز کو کئی فتوحات دلائیں اور ٹسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں جبکہ ان کے بیٹے نے 2013 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا ہے۔ ٹیگ نارائن مذکورہ میچ کی پہلی اننگز میں تاریخی 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری اننگز میں بدقسمتی سے وہ زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے اور انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹیگ نارائن کا ہاتھ میچ کے تیسرے روز جیروم ٹیلر کی ایک تیز گیند لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے انھیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا تاہم دن کے اختتام پر چندرپال صفر پر کھیل رہے تھے اور گیانا نے 2 وکٹوں پر 79 رنز بنائے اور جیت کے لئے مزید 103 رنز درکار ہیں اور ایک دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔ نوجوان ٹیگ  نے ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں اور یہ ان کا 16 واں فرسٹ کلاس میچ ہے جبکہ جمیکا کے لئے اب تک 3 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں تاحال بین الاقوامی سطح پر کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جہاں باپ اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کی ہو تاہم فرسٹ کلاس سطح پر چند ایسے واقعات ضرور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT