Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / باچا خان یونیورسٹی حملہ کا کلیدی ملزم گرفتار

باچا خان یونیورسٹی حملہ کا کلیدی ملزم گرفتار

پشاور۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے باچا خان یونیورسٹی پر کئے گئے خونریز حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں اہم رول ادا کرنے والے کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت طلباء کی تھی۔ ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ سرحد پار کرکے افغانستان جانے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم وحید علی عرف ارشد کو ’’ٹیررسٹ A‘‘ کے زمرے میں رکھا گیا ہے جسے گزشتہ ہفتہ نوشیرا میں انٹلیجنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا تھا۔ اخبار ’’ڈان‘‘ نے گرفتاری کے لئے بعض معتبر ذرائع کا حوالہ دیا تھا۔ وحید علی نے افغانستان فرار ہونے کی پوری تیار کرلی تھی اور ایک ٹیکسی کا انتظام بھی کرلیا تھا جو اسے پاک۔ افغان سرحد پر چھوڑٹے والی تھی۔ انٹلیجنس ایجنسیوں سے اگر ذرا برابر بھی تاخیر ہوجاتی تو وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا۔ اس نے اپنی داڑھی بھی منڈھوالی تھی تاہم انٹلیجنس ایجنسیوں نے ٹیکسی کو روک دیا اور اس کے بدلے ہوئے حلیہ کے باوجود اس کی شناخت حملہ آور کی حیثیت سے کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT