Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / باکسائٹ کانکنی کا فیصلہ کابینہ کرے گی : سرینواس راؤ

باکسائٹ کانکنی کا فیصلہ کابینہ کرے گی : سرینواس راؤ

وشاکھاپٹنم۔12 نومبر (پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم میں جنگلاتی اراضی پر باکسائٹ کانکنی کے احیاء سے متعلق جی او کی اجرائی کے باوجود قطعی فیصلہ آندھرا پردیش کابینہ آئندہ ہفتہ منعقد ہونے والے اجلاس میں کرے گی۔ ریاستی وزیر جی سرینواس راؤ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حکومت نے جی او 97 جاری کیا ہے ، لیکن ساتھ ہی ساتھ مقامی افراد کے احساسات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس بارے میں 16 نومبر کو منعقد شدنی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔ ویزاگ ایجنسی علاقہ میں باکسائیٹ کانکنی کے لئے سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو موردالزام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وائی ایس آر کانگریس کے قائدین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ اس علاقہ میں کانکنی کے خلاف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT