Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسرس کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت

باکسرس کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت

نئی دہلی ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسرس قومی ادارہ کی غیر موجودگی کے باوجود میڈلس حاصل کر رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں طور پر مظاہرہ نہیں ہو پارہا ہے اور اس کی وجہ موجودہ انتظامی نقائص ہیں۔ ہندوستان نے حالیہ ایشین چمپین شپ میں جہاں 28 ممالک نے حصہ لیا تھا ، چوتھا مقام حاصل کیا ۔ ہندوستان نے ایک سلور اور 3 برونز میڈلس جیتے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ غیر کارکرد نظام کے باوجود باکسرس کا اتنا اچھا مظاہرہ رہا۔ وکاس کرشن جنہوں نے ایشین چمپین شپ میں سلور میڈل جیتا تھا ، کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی باکسرس کو نمایاں نہیں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی کھلاڑی کے ساتھ ٹریننگ کب تک جاری رہے گی۔ ہمیں بین الاقوامی سطح پر مختلف کھلاڑیوں سے مقابلہ کی ٹریننگ ملنی چاہئے۔ وکاس نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ہمیں سرفہرست ممالک جیسے کیوبا یا قازقستان کے ساتھ ٹریننگ پروگرام منعقد کرتے ہوئے موقع فراہم نہیں کیا جاتا ۔ قومی کوچ گربک سنگھ سندھو نے کہا کہ اس طرح کے ٹریننگ پروگرامس کافی اہم رول ادا کرتے ہیں اور باکسر مقابلہ کے وقت دباؤ میں نہیں ہوتے۔ انڈین باکسنگ ایڈمنسٹریشن سابقہ انڈین امیچر باکسنگ فیڈریشن انتخابات کو بے قاعدگیوں کے باعث منسوخ کئے جانے کے بعد سے ٹھپ ہے۔

TOPPOPULARRECENT