Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر روحی کا عثمانیہ یونیورسٹی ٹیم میں انتخاب

باکسر روحی کا عثمانیہ یونیورسٹی ٹیم میں انتخاب

19 نومبر سے ہریانہ میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں شرکت
حیدرآباد ، 16 نومبر (ای میل) تلنگانہ اسٹیٹ کی اُبھرتی باکسر روحی سمیحہ کو عثمانیہ یونیورسٹی کی آل انڈیا انٹر یونیورسٹی باکسنگ کامپٹیشن میں نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مقابلے کروکشیتر یونیورسٹی، ہریانہ میں 19 تا 24 نومبر منعقد کئے جارہے ہیں۔ وہ مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ، بنجارہ ہلز میں انجینئرنگ کی سال اول کی طالبہ ہے۔ روحی نے یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں کوچ اومکارناتھ یادو کی نگرانی میں پریکٹس کی ہے، جن کی رہنمائی میں روحی اپنی ٹریننگ اور فٹنس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھرپور سعی کررہی ہیں۔ روحی اس ٹورنمنٹ کی منتظر ہیں اور انھیں اعتماد ہے کہ نمایاں مظاہرے کے ذریعے وہ ریاست تلنگانہ کیلئے کامیابی سمیٹیں گی۔

TOPPOPULARRECENT