Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / باکسر عامرخان کا 7 مئی کو میکسیکو کے الواریز سے مقابلہ

باکسر عامرخان کا 7 مئی کو میکسیکو کے الواریز سے مقابلہ

لاس اینجلس ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی باکسر عامر خان کا ماننا ہے کہ خوف کا عنصر اُنھیں آئندہ ماہ حیران کن فتح درج کرانے میں مدد کرسکتا ہے جب وہ اپنے معیار کو بلند کرتے ہوئے میکسیکو کے ورلڈ باکسنگ کونسل میڈل ویٹ چمپیئن کنیلو الواریز سے لاس ویگاس میں مقابلہ کریں گے ۔ 29 سالہ عامر نے رواں سال کے اوائل باکسنگ کی دنیا کو حیرت میں مبتلا کرتے ہوئے ٹی ۔ موبائیل ارینا میں 7 مئی کی اپنی فائٹ الواریز کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ، جو گوادلاجارا سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ جارحانہ باکسر ہیں۔ یہ عامر کیلئے جوکھم بھرا فیصلہ ہے ، جنھوں نے ماضی میں 147 پاؤنڈ ( 66.7 کیلوگرام) کی ویلٹر ویٹ حد سے زیادہ وزن کے حامل باکسروں کے خلاف کبھی نہیں لڑا ہے ۔ الواریز زیادہ تر سٹہ بازوں کے پسندیدہ باکسر رہے ہیں ۔ تاہم عامر جو اَب سان فرانسسکو میں ٹرینر ورجل ہنٹر کے ساتھ تیاری کررہے ہیں ، انھیں یقین ہے کہ الواریز جیسے چیلنج بھرے حریف کا سامنا کرنا اُن کے لئے اس لحاظ سے بہتر ہوسکتا ہے کہ وہ شکست سے بچنے کی خاطر اپنے معیار کو بلند کرتے ہوئے حیران کن کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT